انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مقامِ صحابہ ؓ تاریخ کے آئینہ میں مولانا ابوالکلام آزادؒ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تاریخ کا نقشہ کس ایجاز سے کھینچا ہے، اسے دیکھئے: "محبت ایمان کی اس آزمائش میں صحابہ کرامؓ جس طرح پورے اُترے اس کی شہادت تاریخ نے محفوظ کرلی اور وہ محتاجِ بیان نہیں، بلا شائبہ ومبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ دُنیا میں انسانوں کے کسی گروہ نے کسی انسان کے ساتھ اپنے سارے دل اور اپنی ساری روح سے ایسا عشق نہیں کیا ہوگا جیسا صحابہؓ نے اللہ کے رسولﷺ سے راہِ حق میں کیا؛ انہوں نے اس محبت کی راہ میں وہ سب کچھ قربان کردیا جوانسان کرسکتا ہے اور پھر اسی کی راہ سے سب کچھ پایا جوانسانوں کی کوئی جماعت پاسکتی ہے"۔