انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان ثانی کے بعد گھر میں سنتیں پڑھنا درست ہے؟ اذان ثانی کے بعد گھر میں بھی سنتیں پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے؛ اس لیے اگرکوئی جمعہ کی اذان ثانی کے وقت اپنے گھر میں چارسنتیں پڑھ لے اور پھرخطبہ میں شریک ہوجائے تو سنتیں بطریقِ غیرمشروع ادا کی گئی ہیں اس لیے اس قاعدہ کا مقتضیٰ یہ ہے کہ فرض جمعہ کے بعد کی چار رکعات پڑھنے کے بعد قبلیہ سنتیں دوبارہ پڑھے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۱۲۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)