انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حدث یعنی ناپاکی کی تعریف اوراسکی قسمیں لغت میں حدث کے معنی قضاء حاجت کے ہیں،شریعت کی اصطلاح میں وہ تمام باتیں حدث ہیں جن کی وجہ سے وضو یاغسل واجب ہوجائے، اس لیے احکام کے اعتبار سے حدث کی دوقسمیں کی گئی ہیں: (۱)حدثِ اکبر (۲)حدثِ اصغر حدثِ اکبر: جن چیزوں سے غسل واجب ہوجاتا ہے وہ حدثِ اکبر ہے۔ حدثِ اصغر: جن چیزوں سے وضو واجب ہوجاتا ہے وہ حدثِ اصغر ہے۔ حدثِ اکبرواصغر سے پاکی حاصل کرنے کی تین صورتیں ہیں:(۱)وضو (۲)غسل (۳)تیمم۔ (بدائع الصنائع، "وأَمابیان أَنواعِہا: فالطہارۃُ فِی الأَصلِ نوعانِ: طہارۃٌ عن الحدثِ"الخ، فصل بیان انواع الطہارۃ:۱/۵)