انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسجدہوتے ہوئے گھر کی چھت پرجمعہ درست ہے؟ شہر میں کسی بھی مقام پرجمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے، جمعہ قائم کرنے کے لیے مسجد ہونا ضروری نہیں؛ لیکن جب شہر میں چار مسجدیں موجود ہیں اور وہ تمام مسلمانوں کے لی کفایت کرتی ہیں، یااگرکفایت نہ کرتی ہوں تواُن کے گردوپیش مسجد کی توسیع اور صفیں لگانے کی گنجائش موجود ہے توایسی صورت میں بہتر طریقہ یہی ہے کہ نماز مسجد میں ادا کی جائے، مسجد چھوڑ کردوسری جگہ نمازِ جمعہ ادا کرنا مسجد کی حق تلفی ہے، فقہاء نے لکھا ہے کہ: اگرامیر اپنے محل میں جمعہ قائم کرے اور لوگوں کواس میں آنے کے اجازت دے دے توجمعہ توہوجائے گا؛ لیکن یہ مکروہ فعل ہوگا؛ کیونکہ یہ مسجد کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ ....... لِأَنَّهُ لَمْ يَقْضِ حَقَّ الْمَسْجِدِ ۔ (ردالمحتار:۳/۲۶) خاص کرغیرمسلم بھائی کے گھر کی چھت پرنماز پڑھنے میں اندیشہ ہے کہ کہیں آئندہ دوسرے مسلمان اس پراصرار کرنے لگیں توظاہر ہے کہ یہ نہ صرف انصاف کے خلاف ہوگا؛ بلکہ یہ بات اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہوگی اور اس سے امن ٹوٹ بھی ہوسکتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۶۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۵۶۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)