انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جہنم سے خلاصی حضرت انس بن مالک ؓ نبی پاک ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ جو شخص اس دعاء کو صبح یا شام ایک مرتبہ پڑھے گا اس کا ایک ربع ،دو مرتبہ پڑھے گا،اس کا نصف ،تین مرتبہ پڑھے گا، اس کا تین چوتھائی اورجو چار مرتبہ پڑھے گا وہ جہنم سے خلاصی پائے گا۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اَشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلائِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اِنَّکَ اَنْتَ اللہُ لَا اِلٰہ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحِمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُوْلُک (ابن سنی:۶۶۸) ترجمہ:اے اللہ میں نے صبح کی تجھ کو گواہ بناتا ہوں اورحاملین عرش کو اورتیرے فرشتوں کو اور تمام مخلوق کو،یقیناً تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیراکوئی شریک نہیں اورمحمد ﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔