انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فرشتوں کا سلام صحیح مسلم میں عمران بن حصین بیان کرتے ہیں کہ مجھے ملائکہ سلام کیا کرتے تھے مگر جب میں نے اپنی ایک بیماری میں اپنے بدن کو داغا تو فرشتوں نے مجھے سلام کرنا چھوڑدیا، اس دن سے میں نے بدن داغنا چھوڑدیا تو فرشتوں نے پھر مجھے سلام کرنا شروع کردیا ترمذی میں یہ روایت ہے کہ عمران بن حصین کے گھر والے سلام کرنے کی آوازز سنا کرتے تھے ؛ مگر کوئی شخص سلام کرنے والا نظر نہ آتا تھا۔ نسیم الریاض میں معتبر کتابوں کے حوالے سے یہ بھی ہے کہ فرشتے عمران بن حصین سے مصافحہ بھی کیا کرتے تھے ،امام نووی نے لکھا ہے کہ عمران بن حصین کو بواسیرکی بیماری تھی اس کے علاج کے لیے بدن داغا تھا کہ خون تھم جائے ؛لیکن چونکہ عمران بن حصین کا صبر بھی تو بہت مشہور تھا اسی وجہ سے فرشتے سلام کیا کرتے تھے ،جب مرض کے لیے علاج کی توجہ ہوئی جس سے ترک توکل ظاہر ہوا تو فرشتوں نے سلام کرنا چھوڑدیا تھا ،غلامان رسول ﷺ کا اتنا مرتبہ کہ فرشتہ سلام کریں یہ بھی رسول ہی کا معجزہ ہے۔