انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اپنے ذمہ بطور جرمانہ نفل واجب کرلینا کیسا ہے؟ کسی نے اپنے اوپر بطور جرمانہ کہہ لیا کہ اگر فلاں کام کروں گا تو بطور جرمانہ سو رکعت نفل پڑھوں گا، تو اس سلسلہ میں ضابطہ یہ ہے کہ ہر ایسا لفظ جس سے اپنے اوپر ایجاب والزام ثابت ہوتا ہو اس سے نذر منعقد ہوجاتی ہے اور اس کو پورا کرنا واجب ہوجاتا ہے، لفظ ‘‘بطور جرمانہ’’اسی قسم کا ہے، جرمانہ کا واجب الاداء ہونا ظاہر ہے، اس لئے سو رکعت نفل ادا کرنا واجب ہوگیا، خواہ وجوب کا خیال ہو یا نہ ہو۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)