انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پہلی درس گاہ اسی زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دامنِ کوہ صفا میں ارقم بن ارقم کے مکان کو بطوراسلامی درس گاہ کے استعمال فرمانا شروع کیا،اُسی مکان میں ہر نیا داخلِ اسلام ہونے والا شخص آتا اوراسلامی تعلیم سے آگاہ ہوتا،اُس مکان میں ہر وقت مسلمانوں کا مجمع رہنے لگا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی دارِ ارقم میں لوگوں کو اسلام سکھاتے اوریہیں مل کر سب نماز ادا کرتے تھے تین سال یعنی نبوت کے چھٹے سال تک آپ کی قیام گاہ اوراسلامی دار الصدر یہی دار ارقم رہا، اس تین سال میں جو لوگ مسلمان ہوئے اُن کا مرتبہ بھی اول المسلمین کے برابر سمجھا جاتا ہے،دارِ ارقم میں مسلمان ہونے والوں کی فہرست میں حضرت عمر فاروق ؓ آخری شخص ہیں،اُن کے مسلمان ہونے پر مسلمانوں کو بڑی تقویت پہنچی اور دارِ ارقم سے باہر نکل آئے،قریش نے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی جماعت کا استیصال ضروری سمجھا تو ایذا رسانی اورتکلیف دہی کے نئے طریقے اختیار کئے۔