انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کیا بزرگ امیر حسن بن صباح کی وفات کے بعد اُس کے شاگردوں میں سے ایک شخص جس کا نام کیا بزرگ امید تھا، قلعہ الموت کا حاکم اورحسن بن صباح کا جانشین قرار دیا گیا،کیا بزرگ امید کے خاندان میں یہ حکومت ۶۵۵ھ تک قائم رہی،کیا بزرگ امید کے بعد اس کا بیٹا محمد بن کیا بزرگ امید اُس کے بعد اُس کا بیٹا حسن بن محمد اُس کے بعد اُس کا بیٹا محمد ثانی بن حسن اُس کے بعد جلال الدین محمد ثانی ملقب بہ حسن ثالث اُس کے بعد علاؤ الدین محمد بن جلال الدین محمد اُس کے بعد رُکن الدین خورشاہ بن علاؤ الدین حکمراں ہوا۔