انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سہولت ولادت کے لئے حضرت فاطمہؓ سے مروی ہے کہ جب ولادت کا وقت آیا تو حضور پاک ﷺ نے ام سلیم اورزینب بنت جحش کو حکم دیا کہ فاطمہ کے پاس جائیں اوران کے پاس آیت الکرسی اوران ربکم آخر آیت تک اورمعوذتین یعنی۔ قل اعوذ برب الفلق، اورقل اعوذ برب الناس پڑھیں (اذکار:۲۴۴،ابن سنی:۵۷۷) فائدہ:اس سے ولادت میں آسانی ہوتی ہے،ایسے موقعہ پر سہولت ولادت کی تعویذات کا استعمال بہت مفید اورنفع بخش ہوتا ہے، شدید مہلک پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔ حضرت ابن عباسؓ سےمروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب عورت وضع حمل کی پریشانیوں میں مبتلا ہوتو کسی برتن پر یہ لکھا جائے۔ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ آخر تک(الاحقاف:۳۵) (پارہ ۲۶،سورہ احقاف کی آخری آیت) اور كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا (پارہ:۳۰،سورہ نازعات)اور لقد کان فی قصصھم آخر آیت تک(پارہ ۱۳،یوسف کی آخری آیت) اسے دھوکر پلادیا جائے اورپیٹ اورشرمگاہ پر چھینٹیں ماری جائیں۔(ابن سنی:۵۷۶،بسند ضعیف)