انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنگ جمل سے حضرت علیؓ کو روکنا حضرت علیؓ کی بیعت کے بعد جب حضرت عائشہؓ طلحہ اورزبیر رضوان اللہ علیہم حضرت عثمانؓ کے قصاص میں ان کے قاتلوں سے بدلہ لینے کے لئے نکلے تو پھر حضرت حسنؓ نے حضرت علیؓ کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ مدینہ لوٹ چلئے اورکچھ دنوں کے لئے خانہ نشین ہوجائیے ؛لیکن حضرت علیؓ کی رائے میں ان حالات میں مدینہ لوٹنا اورخانہ نشین ہوجانا،اُمت کے ساتھ فریب تھا اور اس سے اُمت اسلامیہ میں مزید افتراق وانشقاق کا اندیشہ تھا اس لئے واپس نہ ہوئے۔ (ایضا:۱۵۵)