انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سننِ غیر مؤکدہ میں چار کی نیت کی اور دو پر سلام پھیردیا تو کیا حکم ہے؟ عصر سے قبل چار سنتِ غیر مؤکدہ کی نیت اور عصر کی جماعت کھڑے ہونے کی وجہ سے دو رکعت پر سلام پھیردیا تو اس صورت میں محض چار کی کرکے شروع کرنے سے چار واجب نہیں ہوئیں، دو ہی واجب ہوئیں، جب دو پر سلام پھیردیا تو واجب ادا ہوگیا، اس کے لئے دو اور پڑھنا لازم نہیں ۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۱۵،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)