انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
استغفار اور اس کے لئے دعاء کونسی ہے؟ استغفار کے معنی اللہ تعالیٰ سے گناہوں پر بخشش طلب کرنے کے ہیں، اس طرح توبہ اور استغفار کا مقصد ایک ہی ہے، یعنی گناہ پر شرمندگی اور اللہ تعالیٰ سے عفو ودرگذر کی درخواست، استغفار کے لئے کوئی ایک ہی دعاء مقرر نہیں، اور یہ بھی ضروری نہیں کہ عربی ہی میں استغفار کیا جائے، اپنی زبان میں ہی اللہ تعالیٰ سے گناہ پر مغفرت طلب کی جائے، یہ بھی استغفار ہی ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ رسول اللہﷺ کے الفاظ میں انوارات وبرکات ہیں وہ دوسرے کلام میں نہیں ہوسکتے، اس لئے حضور ﷺ سے ماثور الفاظ میں استغفار زیادہ بہتر ہے، آپ ﷺ سے استغفار کے لئے بہت سی دعائیں منقول ہیں، ان میں سے ایک جامع دعاء جو صحیح سند سے مروی ہے ترجمہ کے ساتھ یہاں درج کی جاتی، آپ چاہیں تو اسے یاد کرلیں: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ لِمَا قَدَّمْت وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ إِنَّكَ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔ اے اللہ! میں آپ سے ان تمام گناہوں کی معافی چاہتا ہوں، جو میں نے پہلے کئے یا بعد میں کروں، جسے میں نے چھپ کر کیا یا علانیہ، آپ ہی آگے بڑھانے والے اور پیچھے کرنے والے ہیں اور آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۰۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)