انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سرّی نماز میں سورۂ فاتحہ جہراً اور جہری نماز میں آہستہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟ سرّی نماز میں تین آیات کی مقدار سہواً بلند آواز سے پڑھنے سے سجدۂ سہو لازم ہوگا اور اسی طرح جہری نماز میں سورۂ فاتحہ جہری نہیں پڑھا بلکہ صرف سورۃ جہری پڑھا تب بھی سجدۂ سہو واجب ہے، اس سے نماز درست ہوجائے گی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۰۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۳۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)