انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مصر کا مدرسہ حدیث صحابہؓ میں حضرت عبداللہ بن عمروؓ (۶۷ھ) مکثرینِ حدیث میں سے ہیں اور آپ کی حدیثی خدمات اظہر من الشمس ہیں، آپ نے کثرت سے حدیث روایت کی ہے، کثرتِ روایت میں آپ حضرت ابوہریرہؓ کے پایہ کے ہیں، آپ حضرت عمروبن عاصؓ فاتحِ مصر کے بیٹے تھے اور اسی تعلق سے یہ زمین آپ کے فیض کا گہوارہ بنی، مصرابتداء میں ہی علمِ حدیث کا گہوارہ بن چکا تھا، تبع تابعین کے عہد میں امام لیث مصریؒ (۱۷۵ھ) یہاں علم کا مرکز تھے، مسلمانوں کی سب سے بڑی درسگاہ جامع ازہر اِسی ملک میں ہے، جوآج بھی اپنی ہزار سالہ روشن تاریخ کے ساتھ قاہرہ میں قائم ہے۔