انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اسماء الرجال کا امتیاز یہ وہ علم ہے جس کے موجد خالصۃ مسلمان ہیں اوردوسری کوئی قوم اپنےمذہبی علمی حلقوں میں اس کی نظیر پیش نہیں کرسکتی، مشہور جرمن مستشرق ڈاکٹر اسپینگر الاصابہ فی احوال الصحابہ کے ۱۸۸۱ء کے ایڈیشن کے دیباچہ میں لکھتا ہے: کوئی قوم دنیا میں ایسی نہیں گزری اورنہ آج موجود ہے جس نے مسلمانوں کی طرح اسماء الرجال کا عظیم الشان فن ایجاد کیا ہو جس کی بدولت پانچ لاکھ مسلمانوں کا حال معلوم ہوسکتاہے۔