انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت یزید بن میسرہؒ (۱)رونا پانچ باتوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے : خوشی ، غم ، درد ، گھبراہٹ ، اور ریا ، اور چھٹی بات اللہ کا ڈر ہے وہ دفعۃً ہوتا ہے بتکلف نہیں ہوتا ، یہی وہ رونا ہے جس کا ایک آنسو آگ کے کئی پہاڑوں کو بجھادیتا ہے ۔ (۲)جب کسی کی بات تم تک پہونچے اور وہ شخص اس سے انکار کرے تو تم اس انکار کو معتبر سمجھو اور جو خبر تم کو پہونچی ہے اس کو غلط جانو ۔ (۳)جو شخص تم سے علم کا خواہاں نہ ہو تو اس کے سامنے علم کو ذلیل نہ کرو (یعنی بیان نہ کرو )۔