انوار اسلام |
س کتاب ک |
حرم شریف میں بھیڑ کے وقت مسبوق کے لئے کیا حکم ہے؟ حرم شریف میں حجاج کو اکثر مرتبہ ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ دروازے میں جہاں سے لوگوں کی آمد و رفت ہے نماز کے لئے جگہ نصیب ہوتی ہے اور گاہ بگاہ ایک دو رکعتیں امام کے ساتھ نہیں ملتیں تو امام کے سلام کے بعد اسے پڑھنا دشوار ہوتا ہے، خصوصاً عصر کے وقت چونکہ اس کے بعد سنن نہیں ہیں اس لئے لوگ باہر نکلنے کی کوشش کرتےہیں اور اتنی ساری بھیڑ ہوجاتی ہے کہ سجدہ کرنا دوبھر ہوجاتا ہے، بلکہ پڑاپڑی میں پڑا پڑی میں کھڑا رہنا دشوار ہوجاتا ہے تو ایسے حالات میں جب کہ فوت شدہ رکعتیں پڑھنے کا امکان نہ ہو تو امام کے ہمراہ قعدہ اخیرہ میں مقدار تشہد بیٹھ کر کھڑا ہوجائے اور اور اپنی فوت شدہ رکعتیں جلدی سے ادا کرلے، نماز صحیح ہوجائے گی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۵۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)