انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نابینا پرجمعہ اور اس کی امامت صحيح ہے؟ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اندھے پرجمعہ فرض نہیں، صاحبین رحمہ اللہ کے نزدیک فرض ہے، بشرطیکہ اس کوجامع مسجد تک لے جانے والے موجود ہوں؛ اندھا چونکہ اکثر طہارت کا اہتمام نہیں کرسکتا اور نجاست سے نہیں بچ سکتا، اس لیے اس کی امامت ہرنماز میں مکروہ ہے؛ البتہ اگروہ سب سے افضل ہے اور طہارت کا اہتمام کرتا ہے اور نجاست سے بچتا ہے تواس کی امامت مکروہ نہیں اور جمعہ میں بھی اس کی امامت کا یہی حکم ہے، اندھے میں امامت کی اہلیت موجود ہے (کراہت عارض کی وجہ سے) جمعہ کی فرضیت حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تخفیفاً ساقط ہے؛ پس بوقتِ ارتفاعِ عارض اس کی امامت بلاکراہت جائز ہے اور بوقتِ وجود عارض مکروہ ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۰۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)