انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وقت کے اندر بالغ ہوجانے کے بعد پڑھی ہوئی نماز کی قضاء ضروری ہے یا نہیں؟ نماز بالغ ہونے پر فرض ہوتی ہے، اس سے پہلے ادا کی ہوئی نماز فرض نہیں سمجھی جائے گی، جس نابالغ نے عشاء کی نماز پڑھی پھر سوگیا اور اس کو احتلام ہو جس سے وہ بالغ شمار کیا گیا اور اس پر نماز فرض قرار دی گئی ، اس کے متعلق فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر وہ طلوعِ فجر سے پہلے اس نوم سے بیدار ہو تو اس پر بالاجماع عشاء کی نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہے، اس لئے وہ وقتِ عشاء ختم ہونے سے پہلے بالغ اور مکلّف ہوگیا اور اس کی عشاء کی پڑھی ہوئی نماز فرض نہیں تھی، اگر طلوعِ فجر کے بعد بیدار ہوا تو اس میں ایک احتمام یہ ہے کہ اس کو طلوعِ فجر کے بعد میں احتلام ہوا ہو تو اس کے ذمہ عشاء کی نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۳۷۰،۳۷۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)