انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ذاتی حالات ،ذریعہ معاش حضرت حسینؓ مالی حیثیت سے ہمیشہ فارغ البال رہے اوربہت عیش وآرام کے ساتھ زندگی بسر کی، حضرت عمرؓ نے اپنے زمانہ میں ۵ ہزار ماہانہ وظیفہ مقرر کیا تھا، جو حضرت عثمانؓ کے زمانہ تک برابر ملتا رہا، اس کے بعد حضرت حسنؓ نے خلافت سے دستبرداری کے وقت امیر معاویہؓ سے ان کے لئے دو لاکھ سالانہ مقرر کرا دیئے تھے،غرض اس حیثیت سے آپ کی زندگی مطمئن تھی۔