انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رخصت کرنے کی دعاء حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ جو اللہ کے سپرد کرو گے وہ اس کی حفاظت کرے گا۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی جب سفر کا ارادہ کرے تو اپنے بھائی کو سپرد خدا کرے اللہ پاک اس کی دعا میں خیر کرنے والا ہے۔ (اذکار نووی:۱۸۶،بسند غریب) حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ ان کلمات سے رخصت فرماتے تھے۔ اَسْتَوْدِعُ اللہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَواتِیْمُ عَمَلِکَ (ترمذی:۲/۱۸۲،ابوداؤد،اذکار:۱۸۷،بسند صحیح) ترجمہ:میں تمہارا دین تمہاری امانت (اہل وعیال) اورکاموں کا انجام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو سفر کا ارادہ رکھتاہو تو اس کے متعلقین اسے رخصت کرتے وقت یہ دعادیں۔ اَسْتَوْدِعُکُمْ اللہَ الذِّیْ لَا یُضِیْعُ وَدَائِعَہ. (الدعاء:۱۱۸۳،بسندحسن) ترجمہ:حوالہ کرتا ہوں تم کو اس اللہ کے،جو سپرد کردہ چیزوں کو ضائع نہیں کرتا۔