انوار اسلام |
س کتاب ک |
نمازِ عید سے متعلق مسائل نمازِ عید کا وقت زوال کے بعد رہتا ہے یا نہیں؟ نماز عید الفطر یا عید الاضحیٰ میں اگر صبح سے بارش شروع ہوگئی اور دو بجے دن تک بہت زوروں کی بارش ہوتی رہی ، فوراً شامیانہ وغیرہ یا بارش سے بچاؤ کا کوئی سامان نہ ہوسکا یا کوئی سخت مجبوری آگئی کہ نصف النہار تک عید کی نماز ادا نہ ہوسکی تو زوالِ آفتاب کے بعد نمازِ عیدین درست نہیں، اس لئے کہ مجبوری کی حالت میں عید الفطر کی نماز دوسرے پڑھی جائے اور عید الاضحیٰ کی نماز دوسرے دن نہ ہوسکے تو تیسری دن بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۶۷،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)