انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت شاہ عبدالرحیم رائےپوریؒ (۱)سمجھتے بھی ہو جس سینہ میں قرآن شریف بھرا ہو وہ کس سینہ کے مشابہ ہے ؟ وہ حضور ﷺ کے سینہ کے مشابہ ہے ۔ پس جس کو حق تعالیٰ نے یہ نعمت عطا فرمائی ہواسے چاہئے کہ تمام دنیا سے مستغنی ہوجائے ، پس اگر وہ پانچ دس روپیے کی آمدنی والوں کا محتاج بنارہے گا تو یہ قرآن کی ناقدری ہے ، پس جو کوئی اس نعمت کو حاصل کرلے اس کو فقرو فاقہ پر قناعت کرنا چاہئے ، اس کو طالبِ ِ دنیا نہ بننا چاہئے ، بلکہ اس کی یہ شان ہوکہ اس نعمت کو لےکر دنیا وما فیھا سے مستغنی ہوجائے ۔ (۲)دنیا کی عزت اور آخرت کی عزت اس میں ہے کہ فقرو فاقہ پر قناعت کرو ، اور اللہ کے واسطے اس کی اشاعت کرو کہ کسی طرح لوگوں کو یہ پہونچ جائے ۔