انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا ایسے پلاسٹک پر نماز پڑھ سکتے ہیں کہ جس کے نچلی جانب ناپاکی لگی ہوئی ہو؟ ہر ایسی چیز کہ اس میں ایک جانب لگی ہوئی نجاست دوسری طرف سرایت نہ کرے اس کی پاک جانب پر نماز درست ہے، اسی طرح ناپاک یا مشتبہ زمین پر ایسا پلاسٹک بچھاکر نماز جائز ہے، بلکہ ایسے شفاف پلاسٹک پر بھی نماز درست ہے جس کے اندر سے نیچے کی نجاست نظر آتی ہو، البتہ اگر کپڑا اتنا باریک ہو کہ اس میں سے نجس زمین یا نجاست نظر آتی ہو یا نجاست کی بدبو محسوس ہو تو اس پر نماز درست نہیں ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۲۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)