انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک مجلس میں رسول اللہ ﷺ کا اسمِ مبارک کئی بار آئے تو درود کتنی بار واجب ہے؟ ایک مجلس میں پہلی بار جب رسول اللہ ﷺ کا اس گرامی آئے تو درود شریف پڑھنا واجب ہے اور ہر بار اسم مبارک کے ساتھ درود پڑھنا واجب نہیں بلکہ مستحب ہے، جی نہیں چاہتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا پاک نام لیا جائے اور درود شریف نہ پڑھا جائے، خواہ ایک مجلس میں سو بار نامِ مبارک آئے ، ہر بار ﷺ کہنا مستحب ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۸۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)