انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صیغۂ فوج ملک کی حفاظت اورقیام امن کے لئے فوجی قوت سب سے اہم چیز ہے، فوج کا نظام حضرت عمرؓ ہی کے زمانہ میں نہایت مکمل ہوچکا تھا پھر حضرت عثمانؓ نے اس کو اورزیادہ ترقی دی، جب امیر معاویہؓ کا زمانہ آیا تو اس میں بہت کم ترمیم کی ضرورت تھی،تاہم جس حد تک ترقی کی گنجائش تھی، امیر معاویہؓ نے اس کو ترقی دے کر کمال تک پہنچادیا؛چنانچہ انہوں نے اپنے عہد حکومت میں تمام اہم مرکزوں پر فوجی قلعے اورچھاؤنیاں قائم کیں۔