انوار اسلام |
س کتاب ک |
تمباکونوش اور سینما بین کی امامت کا کیا حکم ہے؟ بدبو دار تمباکو کھانا بدبو کی وجہ سے مکروہ ہے، البتہ مسجد میں جانے سے پہلے مسواک وغیرہ کے ذریعہ منہ صاف کرلینا چاہئے، اگر تمباکو خوشبودار ہو تو وہ مکروہ بھی نہیں ، البتہ اگر تمباکو نشہ آور ہو جس سے عقل جاتی رہے تو اس کا کھانا پینا حرام ہے، سینما دیکھنے سے ان کو منع کردیا جائے اور کہہ دیا جائے کہ اگر آئندہ یہ ثابت ہوگیا کہ آپ سینما تشریف لے گئے ہیں تو آپ کو امامت سے علٰحدہ کردیا جائےگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۸۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)