انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت طفیلؓ بن حارث نام ونسب طفیل نام،والد کانام حارث،نسب نامہ یہ ہے، طفیل بن حارث بن مطلب ابن عبدمناف قرشی مطلبی،ماں کا نام سحیلہ تھا، یہ ثقفی قبیلہ سے تھیں۔ اسلام وہجرت بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اورہجرت کرکے مدینہ گئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور سفیان بن نسر میں مواخاۃ کرادی۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۳۵) غزوات مدینہ آنے کے بعد تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے بدر،احد اورخندق وغیرہ کوئی غزوۂ نہ چھوٹا۔ (استیعاب:۱/۲۱۶) وفات عمر کے ستر مرحلے طے کرنے کے بعد ۳۲ھ میں وفات پائی۔ (استیعاب:۱/۲۱۶) اولاد اولاد میں صرف عامر بن طفیل کا پتہ چلتا ہے۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۳۵)