انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نماز کے اوقات کا حکم اللہ تعالی نے فرمایا: إِنَّ الصَّلاَۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتَاباً مَّوْقُوتاً۔ بے شک نماز مؤمنین پر اوقات مقررہ میں ہے۔ (النساء:۱۰۳) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خَمْسُ صَلَوَاتٍ اِفْتَرَضَھُنَّ اللہ تَعَالیٰ مَنْ أَحْسَنَ وَضُوْئَھُنَّ وَصَلَّاھُنَّ لِوَقْتِھِنَّ وَأَتَمَّ رُکُوْعَھُنَّ وَخُشُوْ عَھُنَّ کَانَ لَہٗ عَلَی اللہ عَھْدٌ اِنْ یَّغْفِرَ وَمَنْ لَّمْ یَفْعَلْ فَلَیْسَ لَہٗ عَلَی اللہ عَھْدٌ اِنْ شَاءَ غَفَرَ وَاِنْ شَاءَ عَذَّبَہْ۔حوالہ (ابوداود بَاب فِي الْمُحَافَظَةِ عَلَى وَقْتِ الصَّلَوَاتِ۳۶۱) بند ترجمہ: اللہ تعالی نے پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں جو اچھی طرح ان کا وضو کرے اور انہیں وقت پر ادا کرے؛ اس کے رکوع کوکامل طریقے سے خشوع خضوع کے ساتھ کرے تو اللہ تعالیٰ کا اس کے ساتھ مغفرت کا وعدہ ہے اورجو اس طرح نہ کرے تو اللہ کا اس کے ساتھ کوئی عہد نہیں؛ چاہے تو اس کی مغفرت کردے اور چاہے تو اسے عذاب دے۔