انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ظہر کی سنتیں شروع کی اور جماعت کھڑی ہوگئی تو کیا کریں؟ ایک آدمی نے ظہر کی سنت کے لئے نیت باندھی، اس کے بعد جماعت کھڑی ہوگئی تو بہتر یہ ہے کہ چار رکعت پوری کرے درمیان میں دو رکعت پر نماز ختم نہ کرے، اگر دو رکعت پر سلام پھیردیا تب بھی درست ہے، لیکن دو رکعت سے سنت نہ ہوگی بلکہ نفل ہوجائے گا، بعد فرض مکمل چار رکعت سنت کا اعادہ کرنا ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۱۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۴۶۴، زکریا بکڈپو، دیوبند)