انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بیعت عقبہ ثانیہ(اولی)۶۲۱ء حج کے موقع پر مدینہ کے بارہ آدمی حضورﷺ سے اسی عقبہ کے مقام پر ملے جہاں گذشتہ سال خزرج کے چھ لوگوں سے ملاقات ہوئی تھی، ان میں پانچ آدمی تو وہی تھے جو پچھلے سال مسلمان ہوئے تھے،(جابر بن عبداللہ بن رباب اس سال نہیں آئے تھے) باقی سات آدمیوں میں سے(۵)خزرج کے اور(۲)اوس کے تھے،ان کے نام یہ ہیں: خزرج کے: ۱۔معاذ الحارث بن رفاعہ ۲۔ذکوان بن قیس۔ ۳۔عبادہ بن صامت۔ ۴۔یزید بن ثعلیہ۔ ۵۔عباس بن عبادہ بن نضلہ اوس کے: ۱۔ابوالہیشم بن البہتان۔ ۲۔عویم بن ساعدہ انہوں نے حضورﷺ سے ملاقات کرکے بیعت کی۔ (سیرت سرور عالم)