انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ذریعہ معاش حضرت حسنؓ نے ساری عمر نہایت فراغت ؛بلکہ عیش کے ساتھ زندگی بسر کی حضرت عمرؓ نے جب صحابہؓ کرام کے وظائف مقرر کئے اورحضرت علیؓ کا پانچ ہزار ماہوار مقرر کیا،توآپ کے ساتھ حضرت حسنؓ کا بھی جو اگرچہ اس زمرہ میں نہ آتے تھے رسول اللہ ﷺ کی قرابت کے لحاظ سے پانچ ہزار ماہوار مقرر فرمایا جو انہیں برابر ملتا رہا ،(فتوح البلدان بلاذری ذکر عطا عمرؓ بن الخطاب) حضرت عثمانؓ کے زمانہ میں بھی یہ وظائف برابر جاری رہے،حضرت عثمانؓ کے بعد حضرت علیؓ خود ہی خلیفہ مقرر ہوئے آپ کی شہادت کے بعد امیر معاویہؓ کے حق میں دست برداری کے وقت ہواز کا پورا خراج اپنے لئے مخصوص کرالیا تھا، اس لیے شروع سے آخرتک آپ نے بڑی راحت وآرام کی زندگی بسر فرمائی۔