انوار اسلام |
س کتاب ک |
کس عمر کا لڑکا تراویح پڑھا سکتا ہے؟ اگر کوئی علامت بالغ ہونے کی جیسے احتلام ہونا وغیرہ ظاہر نہ ہو تو شرعاً پندرہ سال کی عمر پوری ہونے پر بالغ ہونے کا حکم دیا جاتا ہے، پس جس لڑکے کا سولہواں سال شروع ہوگیا ہو اس کے پیچھے تراویح اور فرض نماز سب درست ہے، اگرچہ بے ریش ہو اور ایسی عمر کا لڑکا اگلی صف میں بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۴۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)