انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کوفہ میں ابن زیاد کا ورود اس تہدید آمیز تقریر کے بعد ابن زیاد بصرہ سے کوفہ روانہ ہوگیا، اہل کوفہ حضرت حسینؓ کیلئے چشم براہ تھے اورآپ کے دھوکے میں ہر باہر سے آنے والے کو دیکھ کر مرحبا با بن رسول اللہ کا نعرہ لگاتے تھے، اس لئے ابن زیاد کوفہ میں جن جن راستوں سے گذرا یہی نعرہ سنائی دیا ان کو سن کر جوش غضب سے لبریز ہو گیا اور سیدھا جامع مسجد پہنچا اور لوگوں کو جمع کرکے تقریر کی کہ "باشند گان کوفہ امیر المومنین نے مجھے تمہارے شہر کا حاکم بناکر بھیجا ہے اور مظلوم کے ساتھ انصاف مطیع ومنقاد کے ساتھ احسان اورنافرمان اورباغی کے ساتھ سختی کا حکم دیا ہے ،میں اس حکم کی پوری پابندی کروں گا، فرما نبرداروں کے ساتھ پدرانہ شفقت سے پیش آؤں گا؛ لیکن مخالفوں کے لئے سم قاتل ہوں۔