انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء نماز کے مسائل واحکام صاحبِ ترتیب کے مسائل واحکام صاحبِ ترتیب کی تعریف کیا ہے؟ جس کے ذمہ چھ فرض نمازیں قضاء نہ ہوں وہ صاحبِ ترتیب ہے، چھ یا زیادہ فرائض کی قضاء اس کے ذمہ ہو تو اس پر ترتیب لازم نہیں ہے، یہ تعداد وتر کے علاوہ ہے، مثلاً فجر سے دوسری فجر تک کی نمازیں قضاء ہوگئیں تو ان کی قضاء میں ترتیب لازم نہیں، اس سے کم قضاء ہوں تو ترتیب لازم ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۲، زکریا بکڈپو، دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۴۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)