انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بلاؤں سےدعاء کا مقابلہ حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: دعاء نجات دیتی ہے،اس مصیبت سے جو اترچکی ہے اوراس سے بھی جو ابھی نہیں اتری ہے اوربلاء اترتی ہے تو دعاء اس سے جاملتی ہے پھر دونوں لڑتی ہیں اورجھگڑنا قیامت تک چلتا رہے گا۔ (مجمع:۱۰/۱۴۶) فائدہ: یعنی جو بلاء ومصیبت اترنا چاہتی ہے دعاء اسے روکتی ہے اوربلا اس کا مقابلہ کرتی ہے،اسی طرح دعاء قیامت تک بلاء کو روکے رکھتی ہے اسے اترنے نہیں دیتی۔