انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شرف الدین احمد منیری (۱)سالک کے دل سے صفات ِ بشریت کی سیاہیاں اور تاریکیاں دور ہوکر اس میں جو صفائی پیدا ہوتی ہے اسی کا نام نور ہے ، صفائی میں جتنا زیادہ کمال ہوگا اتنا ہی دل کا نور زیادہ درخشاں اور تاباں ہوگا ، اس درخشانی وتابانی میں دل کے اندر ایک خاص قسم کی لذت ، کیفیت اور ذوق محسوس ہوتا ہے جس کو تحریر میں لانا مشکل ہے ، اسی لذت ،کیفیت اور ذوق کو خداوندِ تعالیٰ کی ذات و صفات کا نور کہتے ہیں ۔ (۲)شریعت کے بغیر راہِ سلوک میں قدم رکھنا جہالت اور ہلاکت ہے ، شریعت سے طریقت ، اور طریقت سے حقیقت معلوم ہوتی ہے ، چنانچہ ایک سالک کو شریعت سے واقفیت نہیں تو وہ طریقت اور حقیقت سے آگاہی حاصل نہیں کرسکتا ۔ ؒ