انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فوجیوں کا اقتدار خلیفہ ہشام ثانی کو معزول کرکے خلیفہ مہدی کوتخت نشین کرکے اورسلطان ناصر کی مخالفت میں فوراًقریشیوں اورامویوں کے شریک حال بن جانے میں بربری افواج نے سب سے زیادہ حصہ لیا تھا لہذا اب خلیفہ مہدی کی حکومت وخلافت میں بربریوں اور فوجی آدمیوں کا اقتدار حد سے زیادہ بڑھ گیا اور خلافت کی باگ یک لخت فوجی لوگوں کے ہاتھوں میں آگئی اس لوگوں نے رعایا پر تشدد شروع کیا رعایا نے تنگ آکر خلیفہ مہدی سے شکایت کی مہدی نے رعایا کی فریاد کی اس لیے نہ سنا کہ بربریوں کو ناراض کرنا خلاف مصلحت سمجھتا تھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اہل قرطبہ میں جولوگ مہدی کے طرف دار اوراس کو تخت خلافت پر بٹھانے میں سرگرم رہے تھے سب ناراض ہوگئے اور اس تکلیف دہ حکومت سے آزاد ہونے کی تدبیریں سوچنے لگے ،بربریوں کی زیادتیوں سے تنگ آکر اہل شہر نے بربریوں کے چند اشخاص کو قتل کردیا خلیفہ مہدی نے ان قاتلوں کوقصاص میں قتل کیا اس طرح رعایا کی ناراضگی دن بدن ترقی کرتی گئی۔