انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جو شخص مخارجِ حروف پر قادر نہ ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ اگر امام حروف کو ان کے مخارج سے صحیح طرح سے ادا کرتا ہو اور قریب سے سننے والے تمام حروف کو بخوبی سمجھ بھی سکیں تو یہ امام احق بالامامۃ ہے، اسی کو برقرار رکھنا چاہئے اور اگر حروف کو صحیح طریقہ سے مخارج سے ادا کرنے کی قدرت نہ رکھتا ہو، خواہ یہ عدمِ قدرت نئے دانتوں کی وجہ سے ہو یا اور کوئی سبب ہو اور قریب سے سننے والے تمام حروف کو بخوبی صاف اور واضح طور پر نہ سمجھ سکیں تو اس کی امامت درست نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۰۲، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۶۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)