انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو الحسین بن حبان الجمالؒ (۱)جس صوفی کے قلب میں رزق کی فکر جاگزیں ہو تو اس کے لئے عمل کو لازم پکڑنا اللہ تعالیٰ کے مزید قرب کا سبب ہے ، اور عمل سے مراد کسب اور صنعت و حرفت وغیرہ کا اختیار کرنا ہے ۔ (۲)دنائتِ اخلاق سے پرہیز کرو جیسا کہ حرام سے پرہیز کرتے ہو ۔ (۳)زبان سے اللہ کاذکر کرنا درجات کاموجب ہے اور قلب سے ذکر کرنا قربات کا ذریعہ ہے ۔ (۴)اولیاء اللہ کے مراتب کی تعظیم وہی کرتا ہے جو خود عند اللہ عظیم القدر ہوتا ہے ۔