انوار اسلام |
س کتاب ک |
تکبیرِ تشریق میں امام ابوحنیفہ ؒ کا قول بہتر ہے یا صاحبیؒن کا؟ تکبیراتِ تشریق میں امام ابوحنیفہؒ کا یہ مذہب ہے کہ مقیم ہو ، شہر میں ہو اور فرض نماز جماعت سے پڑھے، اس پر تکبیرِ تشریق واجب ہے، صاحبین(امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ)مطلقاً واجب فرماتے ہیں، خواہ مرد ہو یا عورت منفرد ہو یا جماعت، مقیم ہو یا مسافرسب پر واجب ہے، اس صورت میں یہ ظاہر ہے کہ صاحبین کا قول زیادہ احتیاط والا ہے اور احتیاطاً اسی پر عمل کرنے کا اختیار ہے، مگر واجب ہونے کے بارے میں اکثر علماء نے امام ابو حنیفہؒ کے قول کو اختیار فرمایا ہے، یعنی ان کی بیان کردہ شرائط کے ساتھ واجب ہے، باقی اگر منفرد، مسافر وغیرہ بھی تکبیر تشریق پڑھ لیں تو کچھ حرج نہیں ہے، کیونکہ اس پر بھی فتویٰ دیا گیا ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۱۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)