انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح کے بعد عشاء کے فرائض ادا کرنے والے کا کیا حکم ہے؟ جوشخص ایسے وقت آئے کہ عشاء کی نماز ہوچکی ہو اور تراویح شروع ہوچکی ہو تو اس کو لازم ہے کہ پہلے عشاء کےفرض اور سنتِ مؤکدہ پڑھ لے، بعد میں تراویح کی جماعت میں شریک ہو، تراویح کی نماز عشاء کے تابع ہے، جوبغیر فرض ادا کئے تراویح میں شریک ہوگا اور تراویح کے بعد فرض ادا کرے گاتو اس کی تراویح ادا نہیں ہوگی، اس کی مثال ایسی ہے جیسے بعد کی سنتیں کوئی شخص پہلے پڑھ لے تو ان کا لوٹاناضروری ہوگا، مگر تراویح کی قضاء نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۵، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)