انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۹)سند کے اہتمام سے تابعینؒ کے آخری دور میں پھر سنی سنائی باتیں چلنے لگیں، تو علماء تابعین ؓ نے حضوراکرمﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی بات کوآگے بیان کرنے میں سند لانے کا پورا اہتمام کیا اور دین کی بات لانے کے لیے سند لانے کو بھی دین ٹھہرایا،امام ابن سیرینؒ(۱۱۰) نے کہا نقل کرنے والوں کی پہچان رکھنا بھی دین میں سے ہے،دیکھ لیا کرو کہ بات کس سے لے رہے ہو، اس اہتمام نے علم اسناد کو بہت اہمیت دی، اس سے علم اسماء الرجال پیدا ہوا، سند کے اس اہتمام نے بھی حفاظت حدیث میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔ حفاظت حدیث کے مختلف پیرایوں میں ان نو امور کا بہت دخل رہا ہے اور حق یہ ہے کہ امت کے پاس حدیث کا لائق اعتماد ذخیرہ انہی وجوہ سے موجود اور زیر عمل رہا ہے اوراس کی حفاظت ہر دور میں خود دین کی حفاظت سمجھی گئی ہے۔