انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء برکت کی درخواست حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں چند کھجور لے کر حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول اس میں برکت کی دعاء فرمادیجئے؛چنانچہ آپ نے اسے اپنے سے ملالیا اوربرکت کی دعاء کی اورفرمایا کہ لو اسے اپنے توشہ دان میں رکھ لو، جب نکالنے کا ارادہ کروہاتھ ڈال کر نکال لو، اسے انڈیلو مت؛چنانچہ میں اس سے خوب اللہ کے راستہ میں دیتا رہا اور کھاتا وکھلاتا رہا اور کبھی اسے کمر سے جدانہ کرتا،مگر وہ حضرت عثمان ؓ کی شہادت کے دن گم ہوگیا۔ (ترمذی:۲۲۴) فائدہ:اس سے معلوم ہوا کہ چیز میں خواہ مال میں دیگر اشیاء میں برکت کی دعاء مشروع ہے۔