انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اقامت سے پہلے دُرود شریف پڑھنے کا حکم رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ وسلام بھیجنا نہایت اجر وثواب کا کام ہے؛ لیکن اقامت سے پہلے رسول اللہ ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے عہد میں درود شریف پڑھنا ثابت نہیں، حدیث کی کتابوں میں اذان واقامت کے ابواب موجود ہیں؛ اسی طرح فقہ حنفی کی کتاب میں بھی اذان واقامت سے متعلق ایک ایک حکم کوتفصیل سے بیان کیا گیا ہے، اس میں اقامت سے پہلے درود شریف پڑھنے کا ذکر نہیں، ہاں! عام حالات میں جتنا دُرود پڑھا جائے کم ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۹۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۶۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)