انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عبداللہ بن ابراہیم ابراہیم بن اغلب نے وفات کے وقت اپنے بیٹے عبداللہ کو اپنا ولی عہد مقرر کیا اور اپنے دوسرے بیٹے زیادۃ اللہ کو بھائی کی اطاعت کے لئے وصیت کی؛چنانچہ زیادۃ اللہ نے باپ کی وفات کے بعد اپنے بھائی عبداللہ کی حکومت کے لئے لوگوں سے بیعت لی،عبداللہ بن ابراہیم بن اغلب ماہ صفر ۱۹۷ھ میں وارد قیروان ہوا اور زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی،قریباً پانچ سال حکومت کرکے ماہ ذی الحجہ ۲۰۱ھ میں عبداللہ نے کان کے زخم کی وجہ سے وفات پائی،اس کی وفات کے بعد اس کا بھائی زیادۃ اللہ تخت نشین ہوا۔