انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفات سفرِروم سے واپسی میں نہربذندون کے کنارے ایک روز مقام ہوا، ۱۳/جمادی الثانی سنہ۲۱۸ھ کویہیں بخار میں مبتلا ہوا اور یہیں ۱۸/رجب سنہ۲۱۸ھ بروز پنجشنبہ فوت ہوا، مرنے سے پہلے اُمراواراکین اور علماء وفقہاء کو اپنے روبرو بلاکروصیت کی اور اپنے کفن دفن کے متعلق ہدایات کیں، اپنے مرنے کے بعد لوگوں کورُونے اور ہائے وائے کرنے سے منع کیا؛ پھراپنے بھائی ابواسحاق معتصم کوجس کوولی عہد سلطنت بناچکا تھا بلاکر نصیحتیں کیں اور اُصولِ جہانبانی کی طرف توجہ دلائی؛ پھرقرآن کریم کی آیات پڑھتا رہا، ایک مرتبہ بول اُ,ھا کہ اے وہ جس کی سلطنت کبھی زائل نہ ہوگی اُس پررحم کرجس کی سلطنت زائل ہورہی ہے، اس کے بعد جاں بحق تسلیم ہوگیا، اس کا بھائی ابواسحاق معتصم اور اُس کا بیٹا عباس بذندون علاقہ رقہ سے مقام طرطوس میں لائے اور دفن کیا، مامون نے ۴۸/سال کی عمر پائی اور ساڑھے بیس سال حکومت کی۔ مامون کا تمام عہد خلافت لڑائیوں اور بغاوتوں کے فرو کرنے میں گذرا، مہم زط اور بابک خرمی کواس نے ناتمام چھوڑا، یعنی دونوں فتنے اس کے عہدِ خلافت میں فرو نہ ہوسکے، درحقیقت مامون کی جگہ حکومت وملک گیری کا زمانہ اب شروع ہوا تھا کہ اُس کوموت آگئی، اس نے اپنے آخر ایام حیات میں اپنی بہادری وسپہ سالاری کی قابلیت کا ثبوت بھی دے دیا، رومیوں کے مقابلے میں اس نے پیہم کئی سال تک جہاد کیے اور اس میں ذرا شک نہیں کہ وہ حالت جہاد اورمیدانِ جنگ ہی میں فوت ہوا۔