انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنتوں کے بعد معلوم ہوا کہ فرض میں سجدۂ سہو واجب تھا نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟ امام نے عشاء کی نماز پڑھائی اور اس میں سجدۂ سہو واجب ہوگیا، لیکن علم نہ ہونے کی وجہ سے اس نے سجدۂ سہو نہ کیا، جب سب سنن ،وتر اور نوافل سے فارغ ہوئے تب امام کو علم ہوا کہ اس پر سجدۂ سہو واجب تھا، تو ایسی صورت میں اسے چاہئے فرض کا اعادہ کروائے اور پھر اس کے بعد سنت مؤکدہ دوبارہ پڑھے،البتہ وتر کے اعادہ کی ضرورت نہیں اس لئے کہ وتر مستقل نماز ہے، وہ ادا ہوچکی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۵۷، زکریا بکڈپو،دیوبند)