انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سورۂ فاتحہ یا دوسری سورۃ چھوڑدینے سے کیا سجدۂ سہو واجب ہوگا؟ نماز میں مطلق قراءت فرض ہے اور معین طور پر سورۂ فاتحہ پڑھنا اوراس کے بعدکوئی سورۃ (یا ایک بری آیت یا چھوٹی تین آیتیں) ملانا یہ دونوں واجب ہیں، اس لئے اگر بالکل قراءت ہی نہیں تو ترکِ فرض کی سبب نماز نہیں ہوئی، اگر سورۂ فاتحہ یا سورۃ نہیں پڑھی تو سجدۂ سہو واجب ہوگا اور سجدۂ سہو سے نماز درست ہوجائے گی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۷، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)